وزارت صحت نے پمز انتظامیہ کو نرسنگ کالج میں داخلوں سے روک دیا
اسلام آباد (رانا فرحان اسلم) وفاقی وزارت قومی صحت نے بد انتظامی کی شکایات پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) انتظامیہ کو نرسنگ کالج میں داخلوں سے روک دیا۔ وزارت کے تین افسروں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ واضح رہے کہ داخلوں سمیت دیگر تمام انتظامی امور کا اختیار ڈین آفس پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے پاس ہے وفاقی وزارت قومی صحت ذرائع سے کے مطابق وزارت قومی صحت نے پمز نرسنگ کالج میں داخلوں میں بدانتظامی اور عوامی شکایات اور خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے تحریری حکمنانہ جاری کیا ہے جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ہسپتال کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ معاملے کی مکمل انکوائری اور تحقیقات تک داخلے روک دیئے جائیں۔