• news

سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس، ایس آئی ایف سی ویزا سہولت کا آغاز

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے مختلف پالیسی سطح کے اقدامات اور کلیدی شعبوں میں منصوبوں پر پیشرفت کو سراہتے ہوئے کاروبار وسرمایہ کاری دوست ایس آئی ایف سی ویزا سہولت کا باقاعدہ آغازکردیا ہے جو بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کے قیام میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دو روزہ اجلاس  شروع ہو گیا۔ متعلقہ وزارتوں نے مختلف منصوبوں اور ان کے متعلقہ پہلوئوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول و سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سفارشات پیش کیں۔کمیٹی نے مختلف شعبوں میں مجموعی پیشرفت، اعلیٰ سطح کے روابط وسرگرمیوں، دوست ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات اورکویت سے  مفاہمت کی دستاویزات پر دستخطوں کی تعریف کی۔  سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں (ایس اوایز) کی جاری نجکاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ شراکت داروں کو مقررہ نظام الاوقات کے مطابق نجکاری کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن