فیروز والہ : مغویہ زیادتی کے بعدنیم بے ہوشی کی حالت میں بازیاب
فیروز والہ(نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ الحمد گارڈن سے اغواء ہونے والی جواں سالہ لڑکی نیم بے ہوشی کی حالت میں جی ٹی روڈ کے ویرانے سے بازیاب ہوگئی ہے نامعلوم ملزموں نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں ویرانے میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے لڑکی کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات اور سر کے بال منڈے ہوئے ہیں میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ مغویہ کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر پولیس بروقت مدد کرتی یہ ہماری بیٹی کا یہ حال نہ ہوتا لڑکی کی بازیابی کیلئے گزشتہ چھ ماہ سے تھانہ کے چکر لگا رہے تھے اس دوران پولیس نے پیسے کھانے کے علاوہ کوئی کاروائی نہ کی ہے ورثاء کا وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ ۔