نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: وفاقی وزیر صحت
اسلام آباد (خبر نگار) نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ ایک سٹیٹ آرٹ آف یونیورسٹی ہے۔ نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیر تعمیر کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ منیجر نے نگران وزیر صحت کو تعمیراتی کام بارے بریفننگ دی۔ ڈاکٹر ندیم جان کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 2024ء کے آخر میں مکمل ہونا ہے۔ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔