• news

ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی نے ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ پشاور زلمی کے ٹیم ڈائریکٹر محمد اکرم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 9 کے دوران ڈیرن سیمی ہی پشاور زلمی کی کوچنگ کریں گے۔ ہماری خواہش ہے کہ پشاور میں میچز ہوں، وہاں کے لوگ پچھلے نو سال سے انتظار کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن