وفاقی حکومت کا کرسمس پر مسیحی ملازمین کو تنخواہ ‘پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مسیحی برادری کے وفاقی ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن ادا کر دی جائے گی۔