تنازعہ کشمیر حل نہ ہونا بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے اتلاف کا باعث ہے: حریت کانفرنس
واشنگٹن، (سری نگر صکے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے جس کا اب تک حل نہ ہونابڑے پیمانے پر انسانی جانوںکے اتلاف کا باعث ہے۔کل جماعتی حریت نے کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی اور آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کشمیریوں کے جذ بات کی بھر پور ترجمانی پر پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق ، حق خود ارادیت کیلئے گزشتہ سات دہائیوں سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ۔جبکہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قیدجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف33 سال پرانے اغوا اور قتل کے مقدمات کی سماعت18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ جموں میں خصوصی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران محمد یاسین ملک ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش ہوئے تاہم تین گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے وی او اے نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت والے قانون آرٹیکل 370 کے خاتمے بارے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے جموں وکشمیر مایوسی پھیل گئی ہے کشمیری دارالحکومت سری نگر میں ایک سیاسی تجزیہ کار نور محمد بابا نے کہا کہ،" لوگ خوش نہیں ہیں کیوں کہ کشمیر ی لوگ تاریخی طور پر اپنی شناخت کے بارے میں بہت زیادہ حساس ہیں ۔