• news

یوم سقوط ڈھاکہ آج منایا جائے گا

لاہور( این این آئی)یوم سقوط ڈھاکہ آج ہفتہ16 دسمبر کو منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین سقوط ڈھاکہ کو موضوع بنائیں گے۔ سانحہ مشرقی پاکستان 16دسمبر 1971ء کو پیش آیا جسے سقوط ڈھاکہ بھی کہا جاتا ہے۔سقوط ڈھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں بنگلا دیش دنیا کے نقشے پر ابھرا۔بھارتی سازشوں کے نتیجے میں 26مارچ 1971ء کو جنگ کا آغاز ہوا اور 16دسمبر 1971ء کو مشرقی پاکستان علیحدہ ہو گیا جس کی وجہ سے پاکستان آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ایک بڑی ریاست سے محروم ہو گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن