ایشین ٹینس فیڈریشن اجلاس بھارت کو شکست‘سلیم سیف اللہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ ایشین ٹینس فیڈریشن کے کانگریس اجلاس میں بھارتی نمائندہ کے مقابلے میں اکثریتی ووٹ لیکر اے ٹی ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب ہو گئے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین ٹینس فیڈریشن کی اے جی ایم کے دوران چار سال کیلئے صدر اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے عہدہ کیلئے انتخاب ہوا جس میں قازقستان کے یوری پولسکی کو اگلے چار سال کیلئے اے ٹی ایف کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے بھارت کے انیل دھوپر کے مقابلے میں مطلوبہ ووٹ حاصل کیے جبکہ بھارتی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔