جسٹس فائز کی بیرون ملک روانگی، جسٹس طارق قائم مقام تعینات، آج حلف برداری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے موسم سرما کی تعطیلات پر بیرون ملک جائیں گے۔ وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود آج قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس طارق مسعود 2 ہفتوں تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمے داریاں سر انجام دیں گے۔