• news

پاکستان کا قیام علامہ اقبال کے فکری اجتہاد کا نتیجہ ہے: جمال شاہ

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان کا قیام علامہ اقبال کے فکری اجتہاد کا نتیجہ ہے۔ علامہ اقبال کا خطبہ الہ آباد ہماری جدوجہد آزادی کا وہ سنگ میل ہے جس نے ہماری جدوجہد آزادی کی منازل کا تعین کیا۔ ان خیالات کا اظہار سید جمال شاہ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن نے اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ہونیوالی بین الاقوامی اقبال کانفرنس کی افتتاحی نشست میں کیا۔ اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ’’علامہ اقبال اور نژاد نو‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ایوان اقبال کمپلیکس لاہور میں کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے قومی و بین الاقوامی اقبال سکالرز نے فکر اقبال کی ترویج کیلئے مقالہ جات پیش کیے۔ بین الاقوامی اقبال کانفرنس کی پہلی نشست کی صدارت سید جمال شاہ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن نے کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن