• news

بیمار ذہنیت ہی خدا کے وجود سے انکار کر سکتی ہے:ڈاکٹر حسین قادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’ضرورت مذہب اور وجود باری تعالیٰ‘‘ کے موضوع پر جامع شیخ الاسلام میں اجتماع سے فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فقط بیمار ذہنیت خدا کے وجود سے انکار کر سکتی ہے۔ دنیا کا ہر الہامی اور غیر الہامی مذہب اور سائنس خدا کے وجود کی معترف ہے۔ علمائے کرام مل کر نوجوانوں کو لادینی افکار اور دہریت کے فتنے سے بچائیں۔ اسلام نے تصور توحید کے ذریعے انسان کو ہر نوع کی غلامی، گمراہی اور استحصال سے آزاد کرنے کی تعلیم اور فکر دی۔ اگر دینی طبقہ لایعنی مناظروں میں توانائیاں صرف کرے گا تو اس محنت سے اسلام نہیں نفرت، بیزاری، الزام، دشنام کا کلچر مضبوط ہوگا اور نتیجتاً نوجوان دین سے برگشتہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن