کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ،لاہور ڈویژن میں انسداد سموگ سرگرمیوں کاجائزہ
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سمیت پوری ڈویژن میں انسداد سموگ سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کی صفائی و واشنگ کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ واسا، ایم سی ایل کی ٹیمیں بھی آج سے حصہ لیں گی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا لاہور ڈویژن میں گزشتہ 7دنوں سے فصلوں کو آگ لگانے کے واقعات بالکل ختم ہوچکے ہیں۔ بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی میں سٹیکنگ تبدیل کرنے پر سیلنگ اور ایف آئی آر دونوں ہونگی۔ تمام پائرولسز پلانٹ سیل ہیں۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ دریں اثناء لاہور میں سڑکوں کی دھلائی و صفائی آپریشن کے چھٹے روز پہلے 3 مراحل مکمل کر لیے گئے۔