• news

افغان سفیر کی فضل الرحمن سے ملاقات، دورہ افغانستان کی دعوت، خصوصی پیغام پہنچایا

اسلام آباد ،لاہور(نمائندہ خصوصی+خصوصی نامہ نگار)افغانستان کے پاکستان میں تعینات عبوری سفیر سردار احمد جان شکیب نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔جے یو آئی ترجمان کے مطابق افغان عبوری سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ملاقات میں پاک افغان تعلقات سمیت خطے کی صورت حال پرگفتگو کی گئی اور یہ اتفاق کیا گیاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان حکومت کی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت دی۔

ای پیپر-دی نیشن