• news

5 روز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 60 روپے مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں 5 روز کے دوران 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 60روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 2750 روپے سے بڑھ کر 2810 روپے ہو گئی ہے۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 5ہزار روپے ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن