تنخواہ دار، کاروباری افراد پر مزید ٹیکس لگانے یا پٹرولیم لیوی بڑھانے کا مطالبہ نہیں کیا: آئی ایم ایف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹر یپریز کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان سے تنخواہ داروں و کاروباری افراد پر مزید ٹیکس لگانے اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا مطالبہ نہیں کیا۔ آئی یم ایف نے پاکستان سے تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس سلیب کی تعداد موجودہ 7 سے کم کرکے 4 کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس سے متوسط اور اپر مڈل انکم گروپ پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوگا جب کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی بھی اطلاعات تھیں۔تاہم پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹر پیریز روئز نے اس مطالبے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی ادارے کا اس وقت ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔