• news

بلاول سے پی پی رہنمائوں کی ملاقات، کارکن تیاری کریں، اکثریت حاصل کرینگے: زرداری

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اہم ہائبرڈ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، اجلاس میں عام انتخابات کے شیڈول اور انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی منشور اور عوامی رابطہ مہم پر بھی بات چیت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو، مخدوم احمد محمود ، محمد علی شاہ باچہ، مراد علی شاہ، منظور وسان، حسن مرتضیٰ نے شرکت کی۔ روزی خان کاکڑ، ناصر شاہ، صغیر قریشی، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، میر ثناء اللہ زہری، ندیم افضل چن، شرجیل میمن اور مکیش چاولہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔آصف زرداری نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ کسی قسم کا ابہام نہیںہونا چاہئے۔ چیف جسٹس اپنے فیصلوں میں اٹل ہوتے ہیں۔ ان کے فیصلے پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں۔ پی پی اکثریت حاصل کرے گی۔ گورنر خیبر پی کے نے پشاور آنے کی دعوت دی تھی۔ ان کی دعوت پر پشاور آیا ہوں۔ گورنر خیبر پی کے غلام علی نے آصف زرداری کو گلدستہ بھی پیش کیا۔  

ای پیپر-دی نیشن