• news

دفعہ 144 کی خلاف ورزی‘ شہزاد وسیم کی بریت عمران کے پروڈکشن آرڈر پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی، پی ٹی آئی سنیٹر شہزاد وسیم، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر  کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر اور شہزاد وسیم کی بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ شیخ رشید احمد کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔ بعد ازاں سینیٹر شہزاد وسیم اور سنیٹر سیف اللہ عدالت میں پیش ہوگئے۔ سینیٹر وسیم شہزاد کی جانب سے وکیل سردار مصروف عدالت کے روبرو پیش ہوئے اورشہزاد وسیم کی بریت کی درخواست دائر کر دی اور مئوقف اپنایا کہ چالان میں شہزاد وسیم کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں اور استدعا کی اور شریک ملزم سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں عدالت نے ریمارکس دئیے کہ  ان کو دیکھ لیتے ہیں اور آرڈر کر دیتے ہیں وکیل نے استدعا کی کہ دیگر کیسز میں 19 مارچ کی تاریخ ہے اس میں بھی 19 مارچ دے دیں۔ تب تک الیکشن ہو جائیں گے۔ سیاسی معاملات بھی ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر اور شہزاد وسیم کی بریت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 فروری 2024ء تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن