پشاور ہائیکورٹ: الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معظم بٹ کی جانب سے الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کے لئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت 18 دسمبر کو ہو گی۔ ہائیکورٹ نے سماعت کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پرمشتمل دو رکنی خصوصی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ 2 رکنی خصوصی بنچ پیر کے دن 2 بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔