• news

اعجاز فیروز اعجاز کی’’آغاز نو‘‘ اور ’’جان جی‘‘ کتابیں شائع

لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈرامہ رائٹر ، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، شاعر اور کالم نویس اعجاز فیروز اعجاز کی گیارہویں کتاب’’آغاز نو‘‘ ریڈیو ڈرامہ کو کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ جسے ریڈیو پاکستان لاہور نے قومی نشریاتی رابطہ پر نشر کیا تھا۔ اس کتاب میں ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹیشن ڈائریکٹر جاوید اختر اور سابق سٹیشن ڈائریکٹر مصطفے کمال کی آراء شامل ہیں ۔جبکہ اعجاز فیروز اعجاز کی بارھویں کتاب ’’جان جی‘‘ سٹیج ڈرامہ کو بھی کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے اس میںسٹیج ڈرامہ کو لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام گلوبل آرٹس کونسل کے اشتراک سے الحمراء ہال میں پیش گیا گیا تھا۔ اس کتاب میں محمد سلیم ساگر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ، راشد محمود فلم سٹار اور منیر راج سٹیج ڈرامہ رائٹر کی آراء شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن