• news

سانحہ اے پی ایس نے قوم میں دہشتگردی کیخلاف یکجہتی ، نیا عزم پیدا کیا:کاشف رندھاوا

لاہور( خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کا شف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سانحہ اے پی ایس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نئی روح پھونکی جس کے نتیجے میں نیشنل ایکشن پلان تشکیل پایا اور قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا زاہد قاسمی کی طرف سے عظمت شہداء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن