صاحبزادہ علامہ اقبال ربانی ہمدمی کا ختم قل ،علماء ومشائخ کی شرکت
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )معروف مذہبی و روحانی شخصیت صاحبزادہ علامہ پیر محمد اقبال خان ربانی ہمدمی کا ختم قل جامعہ ہمدمیہ میں ہوئی۔ جس میں علماء ومشائخ اور تنظیمات اہل سنت کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاق المدارس الرضویہ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، مفتی ظہور احمد جلالی، صاحبزادہ پیر معاذ المصطفی قادری،علامہ ممتاز احمد ربانی، علامہ الحاج محمد افضال خاں نورانی۔صاحبزادہ فاروق خاں ربانی۔علامہ ارشد جاوید مصطفائی،مفتی محمد عابد حجازی،علامہ یونس قادری نے صاحبزادہ علامہ پیر محمد اقبال خان ربانی ہمدمی کی دینی اور قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔