• news

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میںوفدکا چین کی جیانگ شی یونیورسٹی کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے 9 سینئر پروفیسرز، ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہان پر مشتمل وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں چین کی جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ چین کی جیانگ شی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک میٹنگ ہوئی اورباہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی8 یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ پنجاب یونیورسٹی کے وفد نے علمی اور تحقیقی تعاون کے مواقع تلاش کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات اور لائبریری کا دورہ کیا۔ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے مشاورتی بورڈ نے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مرکز کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن