• news

ذریعہ پاکستان کی پہلی ای کامرس زون انٹرپرائز کمپنی بن گئی،اجازت نامہ جاری

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کی پہلی ای کامرس کمپنی  Zarea  سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاک آسٹریاانسٹیٹیوٹ آف الائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہری پور۔ خیبر پی کے میں 10 سال تک کام کرنے کااجازت نامہ جاری کر دیاگیا ہے۔ ذریعہ پاکستان میں رجسٹرڈ پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کے طورپر کام کرے گی۔ذریعہ پاکستان کی پہلی ای کامرس کمپنی ہے۔جیسے لائسس جاری کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی اپنی نوعیت کی پہلی کمپنی ہے جسے کیمبرج اور ہارورڈیونیورسٹی سے فنانس اورمینجمنٹ میں اعلیٰ تعلیم  یافتہ نوجوا ن علی عالم قمر نے تشکیل دیاہے۔ تھوڑے عرصے میں یہ کمپنی کامیابی کی بلند منازل طے کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہے۔ کمپنی کے بانی وچیف ایگزیکٹیو آفیسر علی عالم قمر کا کہنا ہے کہ عالمی تعمیراتی صنعت کا حجم 10 کھرب ڈالر ہے جبکہ عالمی جاب مارکیٹ کی بارہ میں سے ایک ملازمت کا موقع بھی یہی صنعت فراہم کرتی ہے۔ بدقسمتی سے ہم ترقی یافتہ ممالک میں ابھی تک اس شعبے میں لین دین اور معاملات چلانے کیلئے پرانے طریقے  ہی استعمال کے جارہے ہیں جن کے باعث تعمیراتی شعبہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہے۔ پاکستان بھی ایسے ہی ممالک میں شامل ہے۔پاکستان میں ہاؤسنگ اور تعمیراتی صنعت کا حجم 30 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ جسے ابھی تک احسن طریقے سے ملکی بہتر ی کے لیے استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ ہم ذریعہ کے ساتھ پاکستان میں اس شعبے کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے میدان عمل میں آئے ہیں تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھا کر قومی معیشت میں بہتری کے لیے کام کریں.اس سے یہاں دولت بھی پیداہو گی اورہنرمند نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گئے۔      

ای پیپر-دی نیشن