• news

جے یوآئی رہنما راشد سومرو کا لاڑکانہ سے بلاول کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

لاڑکانہ (نیٹ نیوز) جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو نے پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ راشد محمود سومرو نے کہا پارٹی نے کہا ہے بلاول بھٹو کیخلاف لاڑکانہ سے میں الیکشن لڑوں۔ انہوں نے کہا  تاثردیا گیا ہے سندھ میں ون مین شو ہے کوئی دوسری جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی۔ دھاندلی کے خلاف ایسی تحریک چلائیں گے جو حکومت کو ہلا دے گی، جے یو آئی روز اول سے سندھ میں عوام کی بھلائی کے کام انجام دیتی رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن