• news

انتخابی مہم کی تیاریاں، مسلم لیگ ن نے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انتخابی مہم کی تیاریاں جاری ہیں، مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری 9 نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی کی جائیگی ، آمدن ، محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات ایجنڈے میں شامل ہے۔ برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت، توانائی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی، نظام عدل و انصاف میں اصلاحات بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری ، نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع ،  زراعت کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب لانا بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن