• news

پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکسٹائل تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 اسلام آ باد (این این آئی) چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹیکسٹائل (سی ٹی)اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) نے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسٹائل تعاون کو فروغ دینے کے لئے ’’چائنا پاکستان ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل ایگزیکٹو سمٹ‘‘میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔  گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سمٹ میں شرکت کی اور کہا کہ اس مفاہمت نامے سے گہرے تعاون، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی، یہ مفاہمتی یادداشت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے اور اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کو تقویت دیتی ہے، یہ تعاون ہماری ٹیکسٹائل صنعتوں کے لئے نمایاں امکانات کو کھولے گا اور انہیں مزید بلندیوں تک لے جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس معزز اجتماع میں شرکت نجی شعبے کے تعاون کو بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کرتی ہے جس سے ٹیکسٹائل کی صنعت ہماری دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کی بنیاد کے طور پر مضبوط ہوتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بصیرت افروز مباحثوں اور وقف شدہ کاروباری ملاقاتوں کے ذریعے ہمارا مقصد تجارت، جدت طرازی اور پائیداری میں نئی سرحدوں کو کھولنا اور باہمی طور پر خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر ایک مضبوط اور زیادہ لچکدار ٹیکسٹائل منظرنامے کے لیے کام کرتے ہیں جس سے ہماری معیشتوں اور برادریوں کو یکساں طور پر فائدہ پہنچے گا۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹیکسٹائل(سی ٹی)کے وائس چیئرمین ژانگ شنمن نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو سراہا اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس تعاون کے ذریعے دونوں فریق وفود کے تبادلے میں مدد کے لئے مل کر کام کریں گے اور دونوں اطراف کے کاروباری نمائندوں کے لئے تقریبات کا اہتمام کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت ی یادداشت کا مقصد مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر اپٹما اور سی ٹی کی ممبر کمپنیوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن