بھارت ، مدھیہ پردیش میں کھلے عام گوشت کی فروخت پر 10 دکانیں مسمار
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں کھلے عام گوشت کی فروخت پر 10 دکانیں مسمار کر دیا گیا ہے،این ڈی ٹی وی کے مطابق مدھیہ پردیش میں انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوپال اور اجین میں دکانیں مسمار کرنے کی کارروائی وزیراعلی موہن یادیو کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے جس کے مطابق کھلے عام گوشت فروخت کرنے پر پابندی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ تمام لوگ جو بغیر اجازت کے ایسی دکانیں چلا رہے ہیں انہیں بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنا کاروبار بند کر دیں ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مسمار کی گئی دکانوں کے مالکان کی شناخت فرخ، بلال اور اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔