بلاول بھٹو کی زیرصدارت پی پی خیبر پی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس‘ امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس ہوا۔ پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ برائے خیبرپختونخوا کے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں پی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں کی اہلیت اور کوائف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ برائے خیبرپختونخوا کے اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی، فیصل کریم کنڈی، روبینہ خالد اور محمد علی شاہ باچہ شریک ہوئے۔