پٹرول سستا، ٹرانسپورٹرز نے کرائے 10فیصد تک کم کردیئے
لاہور+راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپوٹروں نے کرایو ں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کر دی، کوئٹہ کا کرایہ 5300 سے کم کر کے 4800 روپے کر دیاگیا۔ فیصل آباد کا کرایہ 850 سے 750 روپے، راولپنڈی کا کرایہ 1350 سے 1250 روپے ہو گیا۔ مردان کا کرایہ 2200سے کم ہوکر 2000 روپے ہو گیا، پشاور کا کرایہ 2400 سے 2200 روپے کر دیا گیا۔ کراچی کا کرایہ 5500 سے کم ہو کر 5000 روپے ہو گیا، باجوڑ کا کرایہ 2800 سے کم ہو کر 2500 روپے ہو گیا ۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجاہد عباس کی زیرصدارت ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے راشد محمود، صدر و جنرل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز، پرائیویٹ اور لوکل بس سٹینڈ کے عہدیدارن نے شرکت۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیکرٹری مجاہد عباس نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدارن کی مشاورت کے بعد ضلع راولپنڈی کے تمام روٹس کے کرایوں ناموں میں %7 کمی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے نئے کرایہ نامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام جنرل بس سٹینڈ، لاری اڈوں پر کرایہ ناموں میںہونے والی کمی کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے بینرز آویزاں کی جائے۔