• news

شرعی حدود کے نفاذ ،آئین پر مکمل عملدآمد سے جرائم میں کمی لائی جاسکتی ہے:راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دار العلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ ملزم اقبال جرم کرلے توسزا کانفاذیقینی ہو جاتا ہے۔ کسی بھی مجرم کو سزادینے کااختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔ کوئی بھی فردیا گروہ خود سے کسی بھی ملزم کو سزا دینے کااختیارنہیں رکھتا۔ شرعی حدود کے نفاذ اورآئین پر مکمل عملدآمد سے جرائم میں کمی لائی جاسکتی ہے۔معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کیلئے علماء کرام اسوئہ رسولؐ سے رہنمائی لیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی زیراہتمام جامعہ نعیمیہ میں درس حدیث کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مفتی عمران حنفی،ڈاکٹرضیاء اللہ نورانی، پروفیسرڈاکٹرسفارش علی نعیمی ، مفتی جمیل احمد،مولانا ارشدجاوید،مفتی محمود انورو دیگرسمیت اساتذہ وطلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن