جے یو آئی عام انتخابات میں ایک بڑی قوت بنکر سامنے آئیگی:مولانا امجد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی عام انتخابات میں ایک بڑی قوت کے طور پر سامنے آئے گی۔ مستقبل اب جے یو آئی کا ہے۔ جے یو آئی ہی مولانا فضل الرحمن کی قیادت ملک پاکستان کو مسائل سے آزاد کرائے گی۔ اسرائیل ایک درندے کی طرح اہل غزہ پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے اس کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی پوری قوم اس وقت غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانامحمد امجد خان، نائب امیر مولانا قاری جمال عبد الناصر ،جے ٹی آئی کے صدر ہدیت اللہ پیر زادہ،آصف مرت،رانا عثمان،ارشد صدیقی، محمد اویس و دیگرنے نواب گارڈن مہر آباد روڈ پر طوفان اقصی کانفرنس میں کیا۔