شہید سب انسپکٹر کی برسی ‘لاہور پولیس گارد کی قبر پر حاضری ‘سلامی ‘پھولوں کی چادر چڑھائی
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہید سب انسپکٹر محمد ادریس کی برسی کے موقع پر پولیس گاردنے شہید کی قبر پر حاضری دی۔ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی لحد کو سلامی پیش کی،شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ سب انسپکٹر محمد ادریس 17دسمبر1985ء کو اشتہاری مجرم نوری کی گرفتاری کیلئے کارروائی کے دوران شہید ہوئے تھے۔