فیروز والہ :کار سوار 5مشکوک افراد گرفتار‘اسلحہ برآمد
فیروز والہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ شرقپور جمشید اقبال نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ لاہور شرقپور روڈ بھوئیوال بند پر دوران ناکہ بندی کرکے مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کار سوار 5 افرادکو گرفتار کر کے 4 کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ گرفتار ملزمان میں محمد شاہ نواز،کاشف، اعجاز احمد، عمر اختر شامل ہیں۔