• news

ٹاؤن شپ میں سڑکوں کی تعمیر پر سماجی حلقوں کااجمل ہاشمی سے اظہار تشکر

لاہور(نامہ نگار) ٹاؤن شپ کے سماجی وتاجرراہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور دیگر مقتدر وسماجی حلقوں اور علماء کرام نے ٹاؤن شپ کی متعددعرصہ دراز سے تباہ حال سڑکوں کی تعمیر پر لیگی رہنما سابقہ چیئرمین یوسی 232 حاجی محمد اجمل ہاشمی سے اظہار تشکر کیا ۔محمد سرفراز خان نے کہا کہ ہماری سڑکیں کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں۔اجمل ہاشمی کی ذاتی شب وروز کاوشوں سے سڑکوں کی تعمیر ممکن ہوئی ہے۔ اہلیان ٹاؤن شپ انہیں شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن