دیانتدار ، صاحب بصیر ت قیادت ہی ترقی ، سلامتی کی ضامن: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف ، جامع محمد ی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات میں گھر ا ہوا ہے اور طاغوتی طاقتیں مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا چاہتی ہیں۔ ملک میں دیانتدار اور صاحب بصیر ت قیادت ہی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے۔ ایسے حالات میں سیاسی اور دینی قیادت اپنے اپنے مفادات پس پشت ڈالتے ہوئے صرف ملک کا سوچیں۔ الیکشن سے ملک میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر موجودہ نظام کو اپنا ہی لیا ہے تو ہٹ دھرمی ، ضد بازی چھوڑ کر دین اسلام کی خاطر سیاسی اور مذہبی جماعتیں اسمبلیوں میں سیٹیں ایڈجسٹ کرکے دیانت دار قیادت لائیں۔ عوام ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں ایسے ہی تبدیلی آئے گی۔ باتوں سے نہیں آئے گی۔