• news

پاکستان فرنیچر کونسل وفد کی دورہ چین میںزبردست پذیرائی ،تجارتی فروغ کی نوید

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے وفد کو دورہ چین کے دوران اپنے ہم منصبوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے جو تجارت کے فروغ کیلئے ان کی مسلسل کوششوں کی کامیابی کی نوید ہے۔ چین کے شہر گوانگزو سے گزشتہ روز موصول ہونے والے پیغام کے مطابق اس دورہ سے پاکستان اور چین کی فرنیچر کی صنعتوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔ وفد کے پرجوش استقبال سے ثابت ہوتا ہے فرنیچر کے شعبے میں دو طرفہ تجارت اور شراکت داری کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ پی ایف سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی گوانگزو میں مثبت مصروفیات ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہیں۔ یہ دورہ فرنیچر سیکٹر کی ترقی اور تنوع میں معاون ثابت ہو گا جس سے دونوں ممالک میں اس شعبہ سے وابستہ کاروبار کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ پاکستانی اور چینی وفود کے مابین ملاقاتیں پائیدار روابط کو فروغ دینے اور فرنیچر کی صنعت میں اقتصادی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی جانب ایک بڑا قدم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن