• news

ٹیکس کے نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے:امانت بشیر

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن کے اہداف کاروباری سرگرمیاں بڑھا کر وصول کرنے کی بجائے ودہولڈنگ ٹیکسز اورریٹس بڑھاکر پورے کئے جارہے ہیں۔ 85 سے 90 فیصد ٹیکسز ودہولڈنگ کے ذریعے اکٹھے کیے جا رہے ہیں جن کا سارا بوجھ عام عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ٹیکس بارز کے وفود سے گفتگو میں کہا کہ ایف بی آر نے 30فیصد زیادہ ٹیکس گروتھ دکھا کر حکومت اور آئی ایم ایف کو تو خوش کیا ہے مگر حقائق بالکل اس کے برعکس ہیں۔ ہمارے ٹیکس کے نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے لیکن اس کیلئے ایف بی آر کے پاس استعداد ہی موجود نہیں۔ حکومت کو اصلاحات کیلئے نجی شعبے کی مدد حاصل کرنا پڑے گی تبھی یہ بیل منڈھے چڑھ سکے گی۔ انہوںنے کہاکہ ایکسپورٹ میں کمی خطرناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن