• news

غزہ کا محاصرہ ختم، جنگ بندی کی جائے: وزیرخارجہ، ایرانی ہم منصب کو فون

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ترجمان کے مطابق نگران وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران وزیر خارجہ نے غزہ کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ نگران وزیر خارجہ نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو طبی سامان سمیت انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ نگران وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حل اور امن کیلئے سفارتی کوششوں کے دوبارہ آغاز پر زور دیا۔ 15 دسمبر کو جنوب مشرقی ایران میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن