• news

انٹر بنک میں ڈالر 5پیسے سستا سونا 400روپے تولہ مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی مضبوطی کا سلسلہ بدستورجاری رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بدستور مستحکم  ہے۔  پیرکوبھی انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 5پیسے کمی ہوئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق پیرکو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر283.26روپے سے گھٹ کر283.21روپے رہ گئی۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر  284.50روپے پرگزشتہ کئی روز سے مستحکم  ہے۔ پیر کو یوروکی قدر1روپے  بڑھ کر311 روپے ہوگئی اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 361روپے پر جا پہنچی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت76روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت فروخت78روپے رہی۔پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا400روپے مہنگاہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا2لاکھ17ہزار200روپے کا ہو گیادس گرام سونے کی قیمت1لاکھ86ہزار214روپے پر آ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن