سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کی زیر صدارت اجلاس،موسوی کیساتھ خواتین حقوق بڑھانے پراتفاق
لاہور (لیڈی رپورٹر) سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمیرا صمد کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ڈبلیو ڈی ڈی اور موسوی(Musawi) کے مابین خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے کے لیے اشتراک پر اتفاق ہوگیا. موسوی کی جانب سے ڈائریکٹر آف لٹیگیشن اینڈ ایڈوکیسی خدیجہ یاسمین بخاری اور لیگل ایسوسی ایٹ سجاد حسین نیکوکارہ شریک ہوئے۔