• news

تجاوزات مافیا کیخلاف لاہور میں آپریشن کے پہلے روز 282 افراد گرفتار

لاہور (خبر نگار) تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کے پہلا روز شہر کے 09 زونز میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، پولیس  ٹیموں کا منظم انداز میں ایکشن میں تجاوزات میں ملوث 282 افراد گرفتار، 565 شیڈز و تھڑے مسمار، 190 ریسٹورنٹس و دکانیں سیل، 06 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ یتیم خانہ روڈ پر 80 افراد گرفتار، 171 شیڈز، 70 پختہ تھڑے مسمار، 45 دکانیں سیل کی گئیں۔ چوبرجی تا ملتان روڈ آپریشن میں 71 افراد گرفتار، 15 دکانیں سیل کی گئیں۔ ملتان روڈ پر 13 عارضی تجاوزات کا خاتمہ، 02 ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ فیروز پور روڈ کاہنہ نو تا میٹرو بس سٹاپ پر 32 دکانیں سیل، 60 تھڑوں کو مسمار کیا گیا۔ 04 ریڑھیاں ضبط، 06 گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کی مدد سے اٹھوایا گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ پر 32 ریسٹورنٹس سیل، 18 افراد گرفتار 11 عارضی طور تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ اقبال ٹاؤن میں 65 شیڈز، 85 تھڑے اور 30 سائن بورڈز کو مسمار کیا گیا۔ اقبال ٹاؤن میں 18 گرفتاریاں، 04 کھوکھے سیل، 04 ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ دھرم پورہ کینال روڈ پر 35 گرفتاریاں، 15 مستقل و عارضی سٹرکچر مسمار، 14 ریسٹورنٹس سیل کیے گئے۔ راوی زون میں 45 دکانیں و ریسٹورنٹس سیل، 60 افراد گرفتار، 35 شیڈز کو مسمار کیا گیا۔ ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔ عوام سے گزارش ہے کسی جگہ آپریشن کے بعد تجاوزات دوبارہ لگیں تو ہمیں اطلاع دیں۔

ای پیپر-دی نیشن