• news

ارکان پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی، سپریم کورٹ کا 7 رکنی بنچ سماعت کرے گا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمان کی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے معاملے کی سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس سات رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔ سپریم کورٹ دو جنوری 2024ء کو تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کرے گی۔ عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر قومی اخبارات میں اشتہار بھی شائع کر دیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کا اثر آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں پر بھی ہو سکتا ہے۔ اشتہار کے متن کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 232 کے تحت نااہلی کی مدت کا سوال اٹھا، عدالتی فیصلے کا اثر آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں پر بھی ہو سکتا ہے، خواہشمند امیدوار چاہیں تو سپریم کورٹ میں جامع تحریری جواب جمع کرا سکتے ہیں۔ مذکورہ اپیلوں اور دیگر مقدمات کی سماعت 2 جنوری 2024ء  کو 7 رکنی بینچ کرے گا۔ واضح رہے کہ 11 دسمبر کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے معاملہ پر عدالتی فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی ترمیم میں تضاد پر نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کردیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن