برانڈ’’ تہذیب‘‘ کی لاہور میںایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر پہلی برانچ کا افتتاح
لاہور(کامرس رپورٹر)بیکری کی دُنیامیں 113سالہ ذائقہ دار ٹریڈیشنل تجربہ کے حامل برانڈ’’ تہذیب‘‘ کی لاہور میںایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر پہلی برانچ کے افتتاح کے موقع پر زندہ دلانِ لاہور کی جانب سے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔لاہور کے شہریوں نے خاندان بھر کے ہمراہ بہت بڑی تعداد میں تہذیب کے نئے آؤٹ لیٹ کا وِزٹ کیا اورخاص طور پر بچوں نے انواع و اقسام کے بیکری آئٹمز کے مزے دار ذائقوں کا بھرپورلُطف اُٹھایا۔ اسلام آباد کے معروف برانڈ تہذیب بیکری کے لاہور میںپہلے آؤٹ لیٹ کی شاندار افتتاحی تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے ایم ایم ایم عالم روڈ اورگردو نواح میں ٹریفک عملی طور پر جام کر دی۔