• news

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ بین الااقوامی طبی کانفرنس

لاہور ( نیوز رپورٹر )فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ بین الااقوامی طبی کانفرنس2023کا آغا، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سالانہ بین الااقوامی طبی کانفرنس2023 ، فاطمہ جناح میڈیکل کالج المنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج ایلومنائی ایسوسی ایشن (برطانیہ)کے اشتراک سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی سرپرستی میں منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب میں برطانیہ سے آئے ماہرین طب بشمول فاطمہ جناح میڈیکل کالج ایلمنائی ایسوسی ایشن نارتھ امریکہ ڈاکٹر حبا حیدراور  ڈاکٹر فوزیہ انور، فاطمہ جناح میڈیکل کالج ایلمنائی ایسوسی ایشن (برطانیہ) سے ڈاکٹر وردہ طارق شفیع اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج ایلمنائی ایسوسی ایشن (برطانیہ) سے ڈاکٹر اطہراحمد سعید،ڈاکٹر نعیم مجید، ڈاکٹر راحت علی اور ڈاکٹر عنبرین ساجد نے شرکت کی۔ مقامی اور بین الااقوامی سپیکرز میں پروفیسر طاہر اندرابی، ملیحہ حمید، ڈاکٹر زاہد بشیر، ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر امتیاز حسین، ڈاکٹر شیپر مرزا، ڈاکٹرعمران نثار، محترم عثمان خالد وحید، ڈاکٹرعاطف منیر، ڈاکٹرضیاالحسن و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن