تیز رفتار موٹر سائیکل مزدوروں سے ٹکرا گیا ‘نوجوان جاںبحق‘لڑکی سمیت 3افراد زخمی
لاہور(نامہ نگار)ایف سی کالج انڈرپاس میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر مزدوروں سے ٹکرا گیا،حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ ایک لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار نوجوان مزدوروں سے ٹکرا کر پلر سے ٹکراگیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت اظہار حاکم کے نام سے ہوئی ۔