• news

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا دائرہ کارتمام اضلاع تک بڑھائیں گے:آئی جی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سے سنگین جرائم کے خاتمے میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھائیں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں جرائم کنٹرول میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کردار 70 فیصد سے زائد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے پیشہ ورانہ امور سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔بتایا گیاکہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے رواں برس 24 ہزار 524 مقدمات کے چالان جمع کرواتے ہوئے 34619 ملزمان گرفتار کئے، قتل، ڈکیتی سمیت اے کیٹیگری کے 913 ملزمان جبکہ201 گینگز کے 662 ملزمان گرفتار کئے۔

ای پیپر-دی نیشن