سڑکوں کی دھلائی وصفائی آپریشن ،شہر کے 9زونز میں 90کلومیٹر سڑکیں صاف
لاہور(خبرنگار)سڑکوں کی دھلائی وصفائی آپریشن شہر کے 9زونز میں 11 ویں روز تک 90کلومیٹر سڑکیں صاف کی گئیں۔ 11ویں روز ایل ڈبلیو ایم سی کی 11آپریشنل ٹیموں نے لاہور کی 12 سڑکوں کی واشنگ اور صفائی مکمل کی۔ خصوصی صفائی ٹیمیں شہر کو صاف بنانے کیلئے متحرک، صفائی پروگرام کامیابی سے مکمل ہورہا ہے۔