حکومت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت نوٹس لیں:مولانا محمد علی قادری
لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت ممتاز رہنما مولانا محمد علی قادری ہوا۔ جس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے نگران حکومت کے اس اقدام کو سراہا گیا کہ بسوں والوں نے 10 فیصد کرایہ کم کر دیا ہے ۔حکومت ان دکانداروں کا سختی سے نوٹس لے جس میں سرفہرست یہ دودھ فروش ہیں یہ کلو دودھ 180 کا یا 200 روپے کلو بیچ رہے ہیں۔ شہباز حکومت نے جاتے جاتے بجلی اور گیس کے بلوں کے ذریعے غریبوں کا خون نچوڑ لیا ہے۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے اور بلوں میں بھی کمی کرے۔