اوپن مارکیٹ میںڈالر 25پیسے سستا سونے کی قیمت میں 500 روپے تولہ کمی
کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر10پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قدر283روپے سے بڑھ کر283.10روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں25پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر284.50روپے سے گھٹ کر284.25روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر311روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر360روپے پر بدستور برقرار رہی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ایک تولہ سونا 2 لاکھ 81 ہزار روپے کا ہوگیا اسی طرح دس گرام سونا 428 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے پر آگیا جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2055 ڈالر ہو گیا۔